اسلام آباد :دفترِخارجہ نے اے آروائی کے رپورٹر فیض اللہ کی افغانستان کی جیل سے رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے، پاکستان افغانستان کو مستحکم اور پُرامن دیکھنا چاہتا ہے۔
دفترِ خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ اے آروائی کے رپورٹرفیض اللہ کی افغان جیل سے رہائی پرخوشی ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنے مؤقف پر قائم ہے، ہمسایہ ہونے کے ناطے پاکستان اور بھارت کو مذاکرات بحال کرنا ہوں گے، سیاچن سے فوج ہٹانے پر بھارت کا مؤقف سخت ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ ذمہ داری نبھانا ہوگی، افغانستان کے بارے میں تسنیم اسلم نے کہا کہ افغانستان آزاد ملک ہے، جس کے ساتھ جو معاہدہ کرنا چاہے کرسکتا ہے۔