تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیکورٹی صورتحال پر پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں ممکنہ فوجی آپریشن پرتفصیلات فراہم کی جائیں ۔
عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کےا جلاس میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر حملوں کی شدید مذمت کی گئی، عمران خان نے وزیراعظم کےعمل کی بھی مذمت کی جس میں انہوں نےمولانا سمیع الحق سے اصرار کیا تھا کہ وہ طالبان کو پنجاب میں حملے نہ کرنے پر آمادہ کریں ۔
اجلاس میں اس بات پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ وفاقی حکومت نو ماہ گزرنے کے باوجود دہشت گردی کے خلاف پالیسی کو حتمی شکل دینے میں کامیاب نہیں ہو سکی، اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ قبائلی علاقوں میں کسی بھی فضائی کارروائی سے پہلے عام شہریوں کو وہاں سے نکالا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ شدت پسندوں کے خلاف آپریشن آخری حل ہونا چاہئیے۔