لاہور : قذافی اسٹیڈیم کے پاس نصب ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا، تین افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے پاس فیروز پور روڈ پر نصب ٹرانسفارمر دھماکے سے پھٹ گیا، ٹرانسفارمر پھٹنے کی آواز دور دور تک سنی گئی ۔
قذافی اسٹیڈیم کے باہر ٹرانسفارمر پھٹنے سے 2افراد زخمی ہوئے، اس دوران قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والا میچ جاری رہا اور کسی قسم کی افرا تفری دیکھنے میں نہیں آئی۔
دھماکہ سے زخمی افراد کو قریبی اسپتال میں طبی امداد دے کر روانہ کر دیا گیا۔