کراچی: پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی دو سال گزر جانے کے باوجود سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم جاری نہیں ہوسکی ہے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے دو سال پہلے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا، کیٹیگری اے میں شامل کھلاڑیوں کیلئے ماہانہ پچاس ہزار،بی کیٹیگری کیلئے چالیس اور سی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو تیس ہزار روپے ملنے تھے، زرائع کے مطابق دو سال گزر جانے کے باوجود کھلاڑی بین الاقوامی دوروں پر ملنے والے الاؤنس اور کیش انعامات کی رقم پر گزارا کرنے پر مجبور ہیں۔
پی ایچ ایف کے پاس فنڈز کی عدم دستیابی بھی سینٹرل کنٹریکٹ جاری نہ ہونے کی اہم وجہ بتائی جارہی ہے۔ جسکی وجہ سے کھلاڑی این او سی حاصل کرکے مختلف ممالک میں ہاکی لیگ میں شرکت کرکے اپنے اخراجات پورے کررہے ہیں۔