وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہاہےصوبے میں قیام امن کے لیے پولیس کو فری ہینڈدے دیا، چوہدری اسلم قتل کا مقدمہ طالبان رہنماؤں کے خلاف کرکےہمت کاکام کیا،وفاقی حکومت کو بھی ایسی ہمت کرنی چاہیے۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے صوبےمیں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے وزیرعلیٰ نے پولیس کو فری ہینڈ دے دیا ہے، چوہدری اسلم کا مشن اسکی ٹیم جاری رکھے گی، چوہدری اسلم کی جگہ سی آئی ڈی کا انچارج منتخب کرنے کے اختیارات آئی جی سندھ کو دے دیئے ہیں۔
ان کا کہنا تھاچوہدری اسلم کے قتل کا مقدمہ طالبان رہنماؤں کے خلاف کر کے ہمت کا کام کیا ہے،مرکزی حکومت دہشت گردوں کا نام لے کر مذمت سے بھی گھبراتی ہے لیکن اسے بھی ایسے ہمت کرنی چاہیے۔ جن واقعات کی ذمے داری طالبان قبول کرتے ہیں اُس پراُن کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے، صوبے میں حلقہ بندیوں سے متعلق شرجیل میمن کا کہنا تھاحلقہ بندیوں کا ہم نے بہترطریقہ بنا یا حلقہ بندیوں کے دوران کسی جماعت نے اعتراض نہیں کیا۔ حلقہ بندیاں سرکار کا کام ہے ،سرکار کو ہی کرنا چاہیے۔