لاہور : نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر ایک شخص کو قتل کردیا، تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک گھر سے پینتالیس سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے، جسے کند آلے سے وار کر کے قتل کیا گیا۔
لاہور میں توفیق کالونی گرین ٹاؤن کے رہائشی قاری جاوید کو نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر کندآلے سے وار کر کے قتل کیا ۔
قاری جاوید کے اہل خانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ گئے ہوئے تھے اور وہ گھر میں اکیلا تھا کہ ایک نامعلوم شخص گھر میں داخل ہوا اور اس کو قتل کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس نے لاش کو جناح اسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ مقتول کے ورثا نے نامعلوم شخص کے خلاف درخواست درج کر وا دی ہے۔