جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

سیہون سے سیاسی سرگرمیوں کاآغازکریں گے،شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تحریکِ انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمد قریشی نے اندرون سندھ میں تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کے جلسے کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

مخدوم شاہ محمد قریشی نے سندھ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے مریدوں سے ملاقات کی ہے اور کہا ہے کہ کل سیہون پہنچ کر لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پارلیمنٹ میں مک مکا ہوچکا ہے، کل لعل شہباز قلندر کے مزار پرحاضری دیکر سندھ میں داخلے کی اجازت لوں گا، این اے149پردھاندلی ہورہی ہے، پی پی امیدوار کو دستبردار کرایا جارہا ہے۔

 شاہ محمد قریشی  نے کہا ہے کہ سندھ میں جلسوں کا آغاز گھوٹکی سے کریں گے، پارٹی کے انٹرا الیکشن میں غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اس کی وضاحت جسٹس وجیہہ الدین کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اراکین کو مشترکہ طور پر استعفے دینے کی اجازت کیوں نہیں، اسمبلیوں میں استعفے کے حوالے سے ہمارے سارے اراکین ساتھ جائیں گے، حکومت ہارس ٹریننگ کر رہی ہے، اس لئے سب کو الگ الگ بلایا جارہا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں