لندن : جاری فیشن ویک میں مشہور برطانوی برانڈ ٹاپ شاپ یونیک نے اپنے نئے ڈیزائنز نمائش کے لیے پیش کیے۔
برطانیہ میں خوبصورت اور دیدہ زیب ملبوسات کا میلہ سجا، نامور فلمی ستاروں اور گلوکاروں کی شرکت سے شو میں چار چاند لگ گئے، لندن جاری فیشن ویک کے زیرِ اہتمام ٹاپ شاپ فیشن ہاؤس کے موسم سرما اور خزاں کے منفرد ملبوسات کی نمائش کی گئی۔
- Advertisement -
مشہور برطانوی گلوکارہ ایلی گاؤلڈنگ اور اداکارہ کیلڈن جینر سمیت کئی اہم شخصیات نے شو میں شرکت کی۔
جازب نظر ماڈلز نے برطانیہ کی نامور برانڈ ٹاپ شاپ کے ملبوسات زیب تن کئے، ماڈلز جب ریمپ پر آئیں تو حاظرین داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
حاضرین نے شو میں پیش کیے جانے والے ڈیزائنز کو بے پناہ سراہا۔