ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

ماضی میں رینٹل پاور کے نام پراربوں کی لوٹ مار کی گئی، عابد شیرعلی

اشتہار

حیرت انگیز

اوکاڑہ: وفاقی وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نےکہا ہے کہ عمران خان انکے ساتھ نندی پور چلیں اگر منصوبہ بند ہوا تو میں استعفی دے دوں گا ورنہ جھوٹا الزام لگانے پرعمران خان استعفی دیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نوازشریف نے بجلی بحران پرملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے، 200یونٹ تک بجلی کی سبسڈی ختم نہیں کی جا رہی، انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس ملک میں رینٹل پاور کے نام پراربوں کی لوٹ مار کی گئی، پرویز الہی اور شیخ رشید سمیت تمام اپوزیشن افراد اپنی گلی کے کونسلر بھی اکٹھے نہیں کر سکتے، عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا ٹائم فریم نہیں دے سکتا تاہم آنے والے دنوں میں بہتری ہوگی، انہوں نے کہا کہ نندی پور پاور پراجیکٹ بجلی پیدا کررہا ہے، عمران خان کسی وقت میرے ساتھ نندی پور چلیں اگر منصوبہ بند ہوا تو میں استعفی دے دوں گا نہیں تو وہ استعفی دے دیں۔

اہم ترین

مزید خبریں