خیر پور: انسداد دہشتگردی عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر جنگ اورجیوکےمالک میرشکیل اوردیگرملزمان کےپانچویں بار وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
خیرپور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثر بخاری نے جنگ اور جیو کے خلاف چار مقدمات کی سماعت کی ،ملزمان کو پیش نہ کرنے پر عدالت نے پولیس پر اظہار برہمی کیا تو عدالت کو بتا یا گیا کہ پولیس پارٹی کراچی میں جیو اور جنگ کے دفتر پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے پہنچی تھی لیکن ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس کے بیان پر عدالت کے جج کوثر علی بخاری نے کہا کہ وہ پولیس کے جواب سے مطمئین نہیں ہیں،اگر ملزمان کو اگلی پیشی پر گرفتار کرکے پیش نہ کیا گیا تو عدالت کاروائی کو آگے بڑھائےگی، جیو اور جنگ کے خلاف درخواست میں میرشکیل الرحمان،نجم سیٹھی،عامرلیاقت حسین، شائستہ لودہی، انصار عباسی،ویناملک اور اسد خٹک کو ملزمان نامزد کیا گیا ہے عدالت نے ایس ایس پی خیرپور کو ملزمان کو اٹھائیس نومبر کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔