جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

مانسہرہ کےعلاقے مہاڑلساں میں ہیلی کاپٹر گر کرتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : مانسہرہ کےقریب فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے باعث بارہ افراد شہید ہو گئے، وزیراطلاعات خیبرپختونخوا کہتے ہیں حادثے کاشکارہیلی کاپٹر پاک فوج کا تھا۔

وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی کے مطابق ہیلی کاپٹر مہاڑ لساں میں گرکرتباہ ہوا مقامی ذرائع کےمطابق ہیلی کاپٹر حادثےمیں 12 افراد جاں بحق ہوئے ۔

حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر آرمی ایوی ایشن کا تھا جو راولپنڈی سے گلگت جارہا تھا۔

مشتاق غنی کے مطابق ہیلی کاپٹر میں اب تک آگ لگی ہوئی ہے، دشوار راستوں کے باعث حادثے کی جگہ پرپیدل پہنچا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق راولپنڈی سے گلگت جانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ مہاڑ لساں کے مقام پر پیش آیا۔ جب ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث پہاڑ سےجا ٹکرایا۔

ہیلی کاپٹر میں آرمی میڈیکل کور کی ٹیم سوار تھی،حادثے میں شہید ہونے والوں میں میجر عثمان اللہ،میجر شہزاد،میجر ہمایوں،میجر مزمل،کیپٹن ناصر ،لانس نائک مقبول اور سپاہی وقار شامل ہیں، ان کے علاوہ نیم طبی عملے کے چھ افردا بھی شہدا میں شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں