امریکہ: فلم کمپنی سونی پکچرز نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان پر بنائی گئی متنازعہ مزاحیہ فلم دی انٹرویو کی کرسمس پر نمائش کا اعلان کر دیا ہے۔
اس سے قبل سونی پکچرز کا سسٹم ہیک کرنے والوں نے اس فلم کی نمائش پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں۔
امریکی صدر براک اوباما نے سونی پکچرز کا سسٹم ہیک کرنے کا الزام شمالی کوریا پر لگاتے ہوئے سونی پکچرز سے فلم کی نمائش کرنے کی درخواست کی تھی۔
- Advertisement -
دوسری جانب شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ اس فلم کی پروڈکشن میں امریکی حکومت کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے تو شمالی کوریا کی فوج امریکہ سے جنگ کے لئے تیار ہیں اور واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس سمیت دیگر حساس تنصیبات کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔