بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

محکمہ پولیس سندھ میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا کیس سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا کیس سامنے آگیا، اربوں روپے کی غیر معیاری گاڑیاں خرید لی گئیں، جو ناکارہ بھی ہوگئیں، بلیٹ پروف جیکٹس بھی ناقص نکلیں۔

محکمہ پولیس سندھ میں کرپشن کا بڑا کیس سامنے آگیا، اربوں روپے مالیت کی غیر معیاری گاڑیاں خریدنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمے کیلئے گاڑیاں خریدنے کے معاملے میں بڑے پیمانے پر بدعنوانی کی گئی، محکمہ پولیس کو جو گاڑیاں درکار تھیں وہ خریدی نہیں گئیں اور جو خریدی گئیں وہ معیار پر پورا نہیں اترتیں۔

جو گاڑیاں اچھی حالت میں تھیں، انھیں افسران کا پروٹوکول پورا رکھنے کیلئے دیدیا گیا، آپریشنل کارروائیوں کے حصے میں کچھ نہ آیا جبکہ بکتر بند گاڑیاں استعمال میں لانے سے پہلے ہی جواب دے گئیں، بات صرف گاڑیوں کی ہی نہیں، پولیس اہلکاروں کیلئے خریدی گئی بلٹ پروف جیکٹس بھی ناقص ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

یہ تمام حقائق چوہدری اسلم شہید کے بعد ہونے والی تحقیقات میں سامنے آرہی ہیں، جس کے بعد سندھ حکومت اور محکمہ پولیس پر کئی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں