مظفرآباد: نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں کام کے دوران سرنگ میں دھماکے نے تین مزدوروں کی جان لے لی، دھماکے میں دو چینی انجینئرز سمیت سولہ سے زائد مزدور زخمی ہوگئے۔
مظفرآباد نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا تعمیراتی کام جاری تھا کہ پراجیکٹ سے ملحقہ سرنگ میں زوردار دھماکہ سے تین مزدور جاں بحق اور دو چینی انجینئرز سمیت سولہ سے زائد مزدور زخمی ہوگئے ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور دھماکے میں زخمی غیرملکی انجئینر اور مقامی مزدوروں کو فوری طورپر سی ایم ایچ مظفرآباد اسپتال میں منتقل کردیا۔
- Advertisement -
ریسکیوں حکام کے مطابق دھماکہ سرنگ میں گیس بھرجانے کے باعث پیش آیا۔