اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ملا عبدالقادر کی پھانسی،قومی اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد منظور

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان سے وفاداری کے جرم میں ملا عبدالقادر کی پھانسی پر اظہار تشویش کی قرارداد قومی اسمبلی میں کثرت رائے سے منظور کرلی گئی، پیپلز پارٹی، اے این پی اور ایم کیوایم نے قرارداد کی حمایت نہیں کی۔

قومی اسمبلی میں اظہار تشویش کی قرارداد شیر اکبر خان نے پیش کی، قرارداد میں بنگلہ دیش کی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کے رہنماوں پر دائر مقدمات ختم کئے جائیں اور بنگلادیش حکومت سنہ انیس سو اکہتر کے معمولات کو دوبارہ زندہ نہ کرے، سنہ انیس سو اکہتر میں پاکستان کا ساتھ دینے پر عبدالقادر ملا کو سزائے موت دینا قابل تشویش ہے۔

پیپلز پارٹی نے قرار داد کی مخالفت کی، اپنے خطاب میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ عبدالقادر ملا کی پھانسی پر ہر پاکستانی کو دکھ اور افسوس ہوا، ماضی کے پرانے زخموں کو پھر سے ہرا کرنے کی کوشش کی گئی، عبدالقادر ملا آخری دم تک پاکستان کے حمایتی رہے، ملا عبدالقادرکی پھانسی عدالتی قتل ہے۔

- Advertisement -

وزیر داخلہ  نے کہا کہ بنگلہ دیش کی جماعت اسلامی اور عوام سے دکھ کا اظہار کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ ملا عبدالقادر سولہ دسمبر انیس سو اکہتر تک پاکستان سے وفادار تھے، ایوان کی متفقہ قرارداد سے اچھا پیغام جائے گا۔
   

Comments

اہم ترین

مزید خبریں