جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ملا عمر زندہ اور خیریت سے ہے، افغان طالبان

اشتہار

حیرت انگیز

کابل:افغانستانی طالبان کا سربراہ ملا عمر زندہ ہے اور موجودہ حالات کے حوالے سے اپنے لوگوں میں رابطے میں ہے۔ اس بات کا انکشاف طالبان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک دستاویز میں کیا گیا۔

طالبان کی جانب سے یہ دستاویز ویب سائٹ پر چار زبانوں میں جاری کیا گیا ہے جس میں ایک دہائی سے روپوش ایک آنکھ والے طالبان رہنماء کی ہلاکت کی خبریں معدوم ہوگئی ہیں۔

دستاویز کے مطابق وہ اپنے ملک کی صورتحال کے حوالے سے روزانہ کی بنیادوں پر رابطے میں ہیں اور غیر ملکی صورتحال پر بھی نظر رکھتے ہیں۔

- Advertisement -

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ملا عمر کے سر پر 10 ملین امریکی ڈالر کا انعام رکھا ہوا ہے اور افغانستان پر 2001 میں امریکی حملے کے بعد سے عوام میں کسی نے ملا عمر کی شکل نہیں دیکھی۔

امریکی افواج کے افغانستان سے انخلاء کے بعد چند علاقوں میں طالبان دوبارہ قوت پکڑ رہے ہیں لیکن ان کی مرکزیت دم توڑ رہی ہے کیونکہ کئی کمانڈرز نے دہشت گرد تنظیم داعش کے ساتھ اتحاد قائم کرلیا ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں