بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

ملتان: جلسہ گاہ کےگیٹ پربھگدڑ،8افراد جاں بحق، متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان : پی ٹی آئی کے جلسہ گاہ میں بھگدڑ مچ جانے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

قاسم باغ ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے بعد داخلی اور خارجی راستوں پر بد انتظامی کے نتیجے میں بھگدڑ مچنے اورشدید گرمی کی وجہ سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جیسے ہی خطاب ختم کیا تو جلسے میں موجود ہزاروں افراد نے اسٹیڈیم کے آزادی گیٹ سے باہر نکلنا چاہا تاہم وہاں بھگڈر مچ جانے سے آٹھ افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد دم گھٹنے سے بے ہوش اور زخمی ہو گئے۔

ایم ایس نشتر اسپتال کے ترجمان نے آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 21 سے زائد افراد زخمی ہیں، کئی افراد کو دم گھٹنے کے باعث اسپتال لایا گیا ہے، متعدد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے،اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

زخمیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ کے باہر تاحال موجود ہے جنہیں امدادی ٹیموں کی جانب سے کی جانب سے طبی امداد دی جا رہی ہے، ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں