اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما خورشید شاہ نےکہا ہےملک میں تصادم کی صورتحال بنتی جا رہی ہے،اگرکچھ ہوا توذمےداروہ جماعتیں ہوں گی جن کی وجہ سے حالات خراب ہونگے۔
اسلام آباد سےجاری ایک بیان میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہےڈاکٹر طاہرالقادری نے نہایت خطرناک اعلانات کردیئے ہیں،اگرحالات خراب ہوئےتوذمہ دار کون ہوگا ،ملک میں تصادم کی صورتحال بنتی جاری ہے ان حالات میں سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنا ہو گا۔
خورشید شاہ کا کہنا ہےدنیا میں جہاں بھی تشدد پسند تحریک چلی،ملک و قوم کو نقصان ہوا،خورشید شاہ نے اندیشے کا اظہار کرتےہوئےکہا حالات کی سنگینی سےلگتا ہے کہیں پورا سسٹم ہی ختم نہ ہو جائےان حالات سے زیادہ خطرہ جمہوریت کی لیے قربانی دینے والی جماعتوں کو ہے۔