جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

میاں صاحب الیکشن سےپہلےسیاسی خودکشی کرسکتےہیں، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ پہلے دن سے طالبان سے ڈائیلاگ کی بات کی،امریکہ سمیت ساری آج ساری دنیا میرے نظریے پر آگئی۔

اسلام آباد میں انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کی آٹھویں سالانہ تقریب کے موقع چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان مستقبل کے لیڈر ہیں جس کے لیے ضروری ہے آپ لیڈرشپ کی خصوصیات سے آگاہ ہوں۔ میں چاہتا ہوں کہ اقبال کو ہمیشہ یاد رکھا جائے وہ ایک غلام قوم کا حصہ ہونے کے باوجود ذہنی طور پر آزاد تھے۔ اقبال کی شاعری انسان کو ذہنی اور جسمانی غلامی سے آزاد کر دیتی ہے۔

انہوں نے مسلم لیگ ن کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد میں ہمارا جلسہ دیکھ کر نواز شریف نے کسان پیکج کا اعلان کیا، میاں صاحب الیکشن سےپہلے سیاسی خودکشی کرسکتے ہیں۔

- Advertisement -

عمران خان کاکہنا تھا کہ میں شروع دن سے طالبان سے ڈائیلاگ کی بات کر رہا تھا جس پر مجھے طرح طرح کے القابات سے پکارا گیاآج امریکہ سمیت ساری دنیا میرے نظریے پر آ گئی ہے۔ میری سیاست کا مقصد لوگوں کو خوش کرنا نہیں بلکہ غریبوں کی خدمت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم فوج اور پیسوں سے نہیں بلکہ اس وقت بنتی ہے جب قومی شعور کا احساس دلایا جائے۔ حکومت کی طاقت عوام ہوتی ہے۔ میانوالی میں غریب نوجوانوں کو منشیات اور جرائم سے نکال کر تعلیم پر لگایا۔

تحریکِ انصاف کے حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ دو پارٹی سسٹم کو توڑا، پارٹی تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے کچھ غلطیاں بھی ہوئی۔ تقریب کے اختتام پر عمران خان نے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں