سندھ : میٹرک کے امتحانات کے دوران اندرونِ سندھ نقل مافیا خُوب سرگرم ہے، وقت سے پہلے پرچے آؤٹ ہونا اور سرِعام نقل معمول کی بات بن گئی ہے ۔
نویں اور دسویں کے امتحانات میں اندرونِ سندھ کے طلبہ کے وارے نیارے ہیں، نہ پڑھائی کا جھنجھٹ اور نہ ہی نقل کرتے ہوئے پکڑے جانے کا خطرہ ہیں۔
شکارپورمیں دسویں کا پرچہ وقت سے پہلے آؤٹ ہوگیا، جس کا طلبہ نے بھی خُوب فائدہ اُٹھایا اورامتحانی مراکزکے باہرگاڑیوں میں بیٹھ کرپرچے حل کئے۔
جیکب آباد کے امتحانی مراکز میں کیا طلبہ نے پھروں سے بھرپور استفادہ اور متعلق باہمی مشاورت سے پرچہ حل ہوتا رہا، نوابشاہ والے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے اورڈیسک کے نیچے پوری پوری کتابیں رکھے چھپائی کاکام کرتےرہے۔
کشمورمیں ضلع بھرکے امتحانی مراکز میں نقل کا کاروبار گرم رہا لیکن پولیس روک تھام میں حسبِ معمول ناکام ہی رہی، گھوٹکی میں بھی وقت سے پہلے دسویں جماعت کا انگریزی کا پرچہ آؤٹ ہوگیا، امتحانی مراکز کے باہر نقل مافیا کا راج رہا، پولیس اہلکار بھی طلبہ کی مدد کرنے میں مصروف نظرآئے۔