لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے اگر 50 فی صد وعدے پورے کر دیے، توقوم انھیں لیڈر تسلیم کرے گی.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ سرمایہ کار کا جب اعتماد اٹھ جائے، تو بحال مشکل سے ہوتا ہے ، ڈالر آج 158 روپے تک چلا گیا، ہماری کرنسی نیپال سے بھی نیچے گرگئی ہے.
انھوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ایمنسٹی اسکیم میں 84 ہزار افراد نے حصہ لیا تھا، ہمارے دور میں کھربوں کی جائیدادیں رجسٹرڈ ہوئی تھیں، اب سرمایہ کاری 52 فیصد کم ہوگئی ہے.
مسلم لیگ ن نوازشریف اور شہباز شریف کی پارٹی ہے
ن لیگی رہنما نے کہا کہ 200 ارب پتا نہیں کہاں سے آنے والے ہیں، دشمن باہر بیٹھ کر ہماری معیشت ڈوبنےکا نظارہ دیکھ رہے ہیں، آج وزیراعظم تین بارخط لکھتے ہیں، مگر وہ بات کرنے کا وقت نہیں دیتے، قوم سے اپیل کروں گا، روز دو مرتبہ حاجت کے دعا پڑھے.
حمزہ شہباز نے کہا کہ ن لیگ پہلے بھی متحد تھی، آج بھی متحد ہے، شہبازشریف نے میثاق معیشت کی بات کی، تو نعرے لگائےگئے، آج انھوں نے خود میثاق معیشت کو متنازع بنا دیا ہے.
مزید پڑھیں: وزیر اعظم ہاؤس کا بجٹ 58 کروڑ 60 لاکھ سے 1 ارب 90 لاکھ تک پہنچ گیا: حمزہ شہباز
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے میثاق معیشت کی بات کی، انھوں نے اسے گالی بنا دیا، باتوں سے نہیں، وقت چیزوں کا تعین کرتا ہے، معیشت کی وجہ سے ملک کی بنیادیں ہل گئی ہیں، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے.
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ نوازشریف 3 بارمنتخب وزیراعظم رہے، نواز شریف نے ملک کو ایٹمی ملک بنایا، ان کا شوگر لیول اور دل کا مرض بڑھ گیا.
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نوازشریف اور شہباز شریف کی پارٹی ہے، فیصلہ بھی نوازشریف اورشہبازشریف ہی کرتے ہیں، کوئی سمجھتا ہے کہ یہ ڈکٹیٹر کا دورہے تو ایسا نہیں ہے.