کراچی : ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کئے گئے 32ملزمان کو90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا گیا جبکہ فیصل موٹا اور عبید کے ٹو سمیت 26ملزمان کو14روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے میں گرفتار مزید 50 زائد ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، جن میں فیصل موٹا اور عبید کے ٹو اور نادر بھی شامل ہیں۔ پہلے مرحلے میں ان ملزمان کو پیش کیا جائے گا جن پر شک ہیں جبکہ دوسرے مرحلے میں اشتہاری ، سزا یافتہ ملزمان کو پیش کیا جائے گا۔
کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر 2 میں نائن زیرو پر چھاپے میں گرفتار 32 ملزمان کو پیش کیا گیا، ملزمان کوہتھکڑیاں لگاکراورآنکھوں پر پٹیاں باندھ کرعدالت میں پیش کیا گیا۔
دوسرے مرحلے 26 ملزمان کو پیش کیا گیا، ذرائع کے مطابق ان میں ایسے ملزمان بھی شامل ہیں، جو سنگین جرائم میں ملوث تھے، چھبیس ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ اور دیگرجرائم میں جسمانی ریمانڈ پر دیا گیا،رینجرز ذرائع کے مطابق 26ملزمان میں عدالتوں سے بھاگے ہوئے اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں، ملزمان میں صحافی ولی خان بابرکے قتل میں ملوث فیصل موٹا ، عبید کے ٹو اور نادر بھی شامل ہے۔
متحدہ قومی مومومنٹ کے مرکز نائن زیروسے دو روزقبل حراست میں لئے گئے بتیس ملزمان کوتحفظ پاکستان قانون کےتحت نوے دن کے لیے رینجرزحکام کے حوالے کر دیا گیا جبکہ چھبیس ملزمان کوچودہ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا، جن سے تفتیش کی جائے گی۔
تحفظِ پاکستان آرڈیننس کے تحت رینجرز کے پاس یہ اختیارات ہوتے ہیں کہ جن ملزمان پرسنگین جرائم میں ملوث ہونے کا شبہ ہو انہیں نوے روز تک بغیر کسی ایف آئی آر اور ثبوت کے اپنے پاس رکھ سکتی ہے۔
رینجرز ذرائع کے مطابق ان میں ایسے ملزمان بھی شامل ہیں، جوسنگین جرائم میں ملوث تھے، چھبیس ملزمان کو غیرقانونی اسلحہ اور دیگرجرائم میں جسمانی ریمانڈ پر دیا گیا، رینجرزذرائع کے مطابق بتیس ملزمان میں عدالتوں سے بھاگے ہوئے اشتہاری ملزمان بھی شامل ہیں۔ ملزمان میں صحافی ولی خان بابرکے قتل میں ملوث فیصل موٹابھی شامل ہے۔
رینجرزکے حوالے کئے گئے ایم کیو ایم کے رہنماء سمیت ساٹھ ملزمان کو سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا، نوے روز تک تمام ملزمان کوسینٹرل جیل میں رکھاجائے گا۔
یاد رہے کہ ملزمان کو دو روز قبل ایم کیو ایم کے مزکر نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
گزشتہ روز بھی رابطہ کمیٹی کے ممبراور سینئر رہنماء عامرخان سمیت 27 ملزمان کو 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ نائن زیرو پر چھاپے میں گرفتار کیے گئے 3افراد کو تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا، رہائی پانے والوں میں پرویز، عظیم اور خرم شامل ہیں۔
۔