ہفتہ, جنوری 18, 2025
اشتہار

نو منتخب صدر سیپ بلاٹر نے صدارت چھوڑنے کااعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

زیورخ : نو منتخب صدر سیپ بلاٹر نے صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کا کرپشن اسکینڈل نو منتخب صدر سیپ بلاٹر کو بہالے گیا، چار روز قبل مسلسل پانچویں مرتبہ فیفا کے صدر منتخب ہونے والے سیپ بلاٹر مستعفی ہوگئے۔

سیپ بلاٹر کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں صدرات جار ی نہیں رکھ سکتا، دوبارہ انتخابات کیلئے بہت جلد فیفا کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے گا۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سیپ بلاٹر کیخلاف حال ہی میں پریشن اسکینڈل منظر عام پر آیا تھا،جب زیورخ کے ہوٹل میں چھاپے کے دوران چھ آفیشلز کو دھر لیا گیا تھا۔ آفیشلز پر پچیس سال میں کرپشن سے کروڑوں ڈالر بنانے کا الزام ہے۔

سوئس پولیس کے مطابق فیفا آفیشلز میڈیا رائٹس، اسپانسر شپ اور ٹورنامنٹ کی نیلامی میں ہیرپھیر کرتے تھے، جمعے کو ہونے والے انتخابات میں سیپ بلاٹر نے اردن کے شہزادے پرنس علی ابن الحسین کو شکست دی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں