جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

نوازشریف نے ڈاکٹرعافیہ کی رہائی کا وعدہ پورا نہیں کیا، ڈاکٹرفوزیہ صدیقی

اشتہار

حیرت انگیز

امریکہ میں چھیاسی سال کی سزا کاٹنے والی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ حکمران بے بس نہیں بے حس ہیں، بہن کی رہائی کے لیے مارچ میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔

لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ جیل حکام نے بھی کہا ہے کہ ڈاکٹرعافیہ کو کینسر کا مرض لاحق ہے لیکن پھر بھی اسکے ساتھ جیل میں غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے اسےسزائے موت کے قیدی کا حق بھی نہیں دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نوازشریف نے یقین دہانی کرائی تھی کے سن دو ہزار چودہ میں عافیہ کی رہائی کی خوشخبری دی جائے گی لیکن اب تک کسی بھی حکمراں جماعت کی شخصیات نےان سے رابطہ بھی نہیں کیا، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ مارچ میں عافیہ کی رہائی کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تحریک چلائیں گے اس حوالے سے مختلف سیاسی و فلاحی تنظیموں سے رابطے میں ہیں۔

 

اہم ترین

مزید خبریں