اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

نیشنل ایمرجنسی پولیو ایکشن پلان 2014 کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

نیشنل ایمرجنسی پولیو ایکشن پلان دوہزار چودہ کی منظوری دے دی گئی، ایکشن پلان کے مطابق وفاقی و صوبائی حکومتیں پولیو کے خاتمے کے لئے مل کر کام کریں گی، صدر ممنون حسین کا کہنا ہے کہ علما اور خطیب انسداد پولیو کے لئے عوام میں شعوراجاگرکریں

نیشنل ایمرجنسی پولیو ایکشن پلان دوہزار چودہ کے مطابق رواں سال قومی اور خصوصی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، پشاور اور کراچی کے پچانوے فیصد بچوں تک پولیو ویکسین پہنچائی جائے گی، پاک افغان سرحدی علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اس موقع پر صدر ممنون حسین کو فاٹا میں انسداد پولیو مہم پر بریفنگ بھی دی گئی، بریفنگ کے دوران صدر ممنون حسین کو بتایا گیا کہ فاٹا میں پولیو کے انہتر کیسز سامنے آئے ہیں، انتہا پسندی کی وجہ سے فاٹا میں انسداد پولیو مہم متاثر ہوئی، انسداد پولیو مہم کو موثر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

صدر ممنون حسین نے کہا کہ اسلام امن اورانسانی جانوں کے تحفظ کا درس دیتا ہے، انسانیت کو قتل کرنے والوں کا قتل گمراہ کن ہے، دوسری جانب خیبر ایجنسی میں انسداد پولیومہم کے دوران موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

 

اہم ترین

مزید خبریں