اسلام آباد: ورلڈ کپ دوہزار پندرہ کیلئے سابق کپتان عمران خان نے نیوزی لینڈ کو فیورٹ قرار دے دیا، آسٹریلیا کو ہرانے کیلئے عمران خان نے بھارت کو مفید مشورے بھی دے ڈالے۔
This is the first WC where the 4 best teams have reached semis.NZs run to win v SA was one of the best run chases under pressure. 1/4
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 25, 2015
سابق کپتان عمران خان نے پیشگوئی کردی، ورلڈ کپ نیوزی لینڈ جیتے گا، سماجی روابط کی ویب سائٹ پر عمران خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے سیمی فائنل میں اعصاب کی جنگ جیتی، ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے پریشر کے باوجود بہترین کھیل پیش کیا۔
2/4 NZ won the battle of nerves against SA. They are my favourites to win the final as they ooze self belief.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 25, 2015
انھوں نے کہا کہ پہلی بار ایسا عالمی کپ ہوا، جس میں چاروں بہترین ٹیموں نے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کی۔
عمران خان نے بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان میچ بھی سنسنی خیز ہونے کی پیش گوئی کردی اور کہا کہ سڈنی کی وکٹ اسپنرز کیلئے سازگار ہے، بھارت کے پاس سابق ورلڈ چیمپیئن کو ہرانے کا بہترین موقع ہے۔
3/4 Tomorrow’s semis: The SCG is the pitch where India has its best chance to beat Australia as it helps spinners.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 25, 2015
عمران خان نے بھارت کو مشورہ دیا کہ بھارت پہلے بیٹنگ کرے اور ڈھائی سو رنز بناکر اسپنر کے ذریعے آسٹریلیا کے گرد گھیرا تنگ کرے۔
4/4 India would hope to bat first, post a 250+ total & then apply pressure esp through their spinners. Should be a great semi final tomorrow
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 25, 2015