نیلسن: آئی سی سی ورلڈ کپ میں گروپ اے کے میچ میں اسکاٹ لینڈ نے بنگلا دیش کو جیت کیلئے تین سو انیس رنز کا ہدف دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن کے سیکسٹن اوول میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر اسکاٹ لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی۔
اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کائل کوئٹزر کے شاندارایک سو چھپن رنز کی بدولت پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پرتین سو اٹھارہ رنز بنائے۔
- Advertisement -
اسکاٹش پلیئرکوئٹزر نے شاندار بلے بازی کی اور وکٹ کے چاروں طرف شاٹس کھیل کر بنگال ٹائیگرز کو تگنی کا ناچ نچاتے رہے، انہوں نے چار چھکوں اورسترہ چوکوں کی مدد سے ایک سو چھپن رنز بنائے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نےتین، ناصر حسین نےدو جب کہ شکیب الحسن، شبیر رحمان اور مشرفی مرتضٰی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔