ہفتہ, جنوری 4, 2025
اشتہار

پاک بھارت وزرائےاعظم ملاقات ، نریندر مودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اوفا:  پاکستان اوربھارت نے باہمی تنازعات کے پرامن حل کے لئے مذاکرات جاری رکھنے پراتفاق کیا ہے۔

روس کے شہراوفا میں پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد مشترکہ میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے خارجہ سیکریٹری اعزاز چوہدری نے کہا کہ نواز،مودی ملاقات خوشگوارماحول میں ہوئی۔ وزیراعظم نوازشریف نے نریندرمودی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکرنے کہا کہ نریندرمودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی ہے اور وہ آئندہ سال پاکستان کا دورہ کریں گے۔

- Advertisement -

خارجہ سیکریٹریز کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک باہمی اور خطے کے استحکام کے لئے دہشت گردی کے خاتمے پر متفق ہیں، دونوں ممالک ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں۔ پاکستان اوربھارت میں قید ماہی گیروں کورہا کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

وزیرِاعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کے نتیجے میں سیکریٹری خارجہ سطح پر مذاکرات بحال ہوگئے، وزیراعظم نواز شریف اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

روس کے شہر اوفا میں پاک بھارت وزراء اعظم کی ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں میں ملاقات شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر کانگریس ہال میں خوشگوار ماحول میں ہوئی، دونوں وزرائےاعظم کے درمیان ملاقات کی خواہش کا اظہار بھارت کی طرف سے کیا گیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے، نواز مودی ملاقات کا طے شدہ وقت پینتالیس منٹ تھا لیکن ملاقات ایک گھنٹہ جاری رہی۔

پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کے بعد دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ کی ملاقات بھی ہوئی۔


PM Sharif meets Indian PM Modi by arynews

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں