جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

وزیراعظم اہم محکموں کےسربراہوں کا تقررکرنے میں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد:عوامی خدمت کے بڑے بڑے دعوے لیکن وزیراعظم پاکستان ڈیڑھ سال کے عرصےمیں بھی انتہائی اہم محکموں کےسربراہان کا تقرر نہیں کرسکے۔

الیکشن کمیشن کے سربراہ کے عہدے پر تقرری کا معاملہ گزشتہ سال سے زیرِالتواء چلا آرہا ہے، اور اب سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کی مدت ملازمت بھی ختم ہوگئی،بہت سے وفاقی اداروں کے سربراہوں کی تعیناتی کامعاملہ بھی نامعلوم وجوہات کی بناء پر التواء کا شکار ہے،وفاقی حکومت اب تک کئی وزارتوں میں بائیس گریڈ کے سیکریٹریوں کی تعیناتی تک نہیں کرسکی ہے ۔

ایسے ادارے جن کے سربراہوں کی تقرری میں وفاقی حکومت ناکام رہی ہے ان میں پیمرا،نیپرا،نادرا،پیسکو،الیکشن کمیشن، اے پی پی، پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان، ریڈیو پاکستان،نیشنل فرٹیلائزرکمپنی اورایس ای سی پی سمیت دیگر بہت سے ادارے شامل ہیں۔

وزیرِاعظم نواز شریف نومبر کے پہلے ہفتے میں چین کے دورے پر روانہ ہوں گے،اس کے بعد وہ دیگر چار ممالک کا دورہ بھی کریں گے، یوں نومبر کا تقریباً پورا مہینہ وہ ملک سے باہر ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں