جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

وزیراعلیٰ پاؤس پنجاب میں بینڈماسٹرسیکیورٹی چیف متعین

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے سیکیورٹی سپروائزرکا چارج حیرت انگیز طور پرپولیس کے بینڈ ماسٹرعبدالمجید کو دے دیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے ذرائع کے مطابق بینڈ ماسٹر عبدالمجید کو چیف منسٹر ہاؤس پنجاب کاباقاعدہ سیکیورٹی چیف منتخب کیا گیا ہے۔

مجید کوپولیس میں خصوصی طورپربھرتی کیا گیا تھا اوروہ گزشتہ 36 سال سے اپنے فرائض انجام دے رہا تھا اور مبینہ طور پر اعلیٰ افسران کی جانب سے نظر کرم کے باعث اسے اتنے بڑے عہدے دے نوازا گیا ہے۔

- Advertisement -

عبدالمجید نے1978 میں کانسٹیبل کی حیثیت سے پولیس فورس میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2008 میں ترقی پا کر بینڈ ماسٹرکے عہدے پرپہنچا تھا۔

موجودہ صورتحال میں اب سی ایم ہاؤس میں ایک بینڈ ماسٹرتربیت یافتہ کمانڈوز اوردیگرفورسزکے اہلکاروں کی قیادت کے فرائض انجام دے گا۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں