ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

ویلنٹائن ڈے پر علی حیدر نیا میوزک البم ریلیز کرنے جارہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار علی حیدر چودہ فروری ویلنٹائن ڈے کے موقع پر اپنا نیا میوزک البم (کوئی ایسی بات) ریلیز کرنے جارہے ہیں ، جس کا پہلا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔

گلوکار علی حیدر کے مطابق نئے البم میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے بھی گانا شامل کیا گیا ہے ، نئے البم میں پاکستانی میوزک شائقین کے لیے دس گانے شامل کیے گئے ہیں۔

علی حیدر کا کہنا ہے کہ ان کا یہ نیا البم پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیے سہارا ہوگا۔

اس سے قبل پاکستانی گلوکار علی حیدر نے اپنا پہلا صوفیانی میوزک البم ’کی جانا میں کون‘ ممبئی میں ریلیز کیا تھا اور اسے ’ای ایم آئی انڈیا‘ نے ریلیز کیا تھا، علی حیدر کے اس البم میں صوفی شاعر بابا بلھے شاہ، شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی اور شاعر عوام حبیب جالب کا کلام شامل ہے۔

علی حیدر ان سر فہرست سنگرز میں شامل ہیں جنہوں نے 90 کی دہائی میں ہی بھارت سمیت دنیا کے بہت سے ممالک میں نہ صرف پاکستانی موسیقی کا سکہ جمایا، علی حیدر نے اپنے کیرئیر کی شروعات پوپ میوزک سے کی تھی اور آج وہ صوفیانہ کلام میں بھی دسترس رکھتے ہیں

اہم ترین

مزید خبریں