کراچی : موسم کی خرابی اور طیاروں کی کمی کے باعث لاہور سے کراچی کیلئے آپریٹ کی جانے والی پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے ہیں، نجی ایئرلائن سمیت پی آئی اے کی5پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
اس حوالے سے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سے کراچی آنے والی نجی ایئرلائن (ایئربلو) کی پرواز پی اے401اور کراچی سے لاہور جانے والی پی اے402منسوخ کردی گئی۔
لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے303منسوخ کردی گئی اور کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے304اورلاہور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے307منسوخ کی گئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کراچی سے لاہور جانے والی پرواز پی کے306 کی شام سات بجے کے بجائے رات 10بجے روانگی متوقع ہے، کراچی سے اسلام آباد جانے والی نجی ایئرلائن (ایئربلو) کی پرواز پی اے404منسوخ کردی گئی ہے۔
اس کے علاوہ کراچی سے گوادر جانے والی پرواز پی کے503منسوخ اور گوادر کراچی سے آنے والی پرواز پی کے504منسوخ کردی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی بیشتر پروازیں موسم اور طیاروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہیں، دیگر مسافروں کو متبادل پروازوں سے روانہ کیا جائے گا۔