تازہ ترین

پارلیمانی کمیٹی کے ورکنگ گروپ نے ابتدائی سفارشات کا مسودہ تیار کرلیا

اسلام آباد: ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی کے ورکنگ گروپ نے ابتدائی سفارشات کا مسودہ تیار کر لیا۔ سفارشات آج پارلیمانی کمیٹی کے متوقع اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

انسداد دہشت گردی کےلیے پارلیمانی کمیٹی کے ورکنگ گروپ کا اجلاس پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوا جو تقریبا تیرہ گھنٹے جاری رہا۔ ورکنگ گروپ نے اجلاس میں جو سفارشات تیار کی ہیں انھیں آج پارلیمانی کمیٹی کے متوقع اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

ورکنگ گروپ کے اجلاس میں قانون کرایہ داری، گواہوں کے تحفظ، فوری عدالتوں کے قیام، انٹیلی جنس شیئرنگ، قومی یکجہتی سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔ ورکنگ گروپ کے اجلاس میں فوری، قلیل المدتی اور وسط مدتی سفارشات پر مشتمل ابتدائی مسودہ تیار کر لیا گیا۔

ورکنگ گروپ نے نیکٹا کو مزید مضبوط اور فعال کرنے، انٹیلی جنس نظام کو مربوط اور فعال بنانے کی بھی سفارش کی ہے۔ اس میں دہشت گردی میں ملوث مدارس کو وفاق المدارس انتظامیہ کے ساتھ مل کر تنہا کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -
Abdul Rasheed
Abdul Rasheed
honda1234