دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا ہے کہ پاک امریکا اسٹرٹیجک مذاکرات جلد واشنگٹن میں ہوں گے، طالبان سے مذاکرات میں سعودی عرب کوئی کردار ادا نہیں کررہا ہے، پرویز مشرف کیس میں کسی بھی بیرونی دباؤ کا علم نہیں۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے کہا پاک امریکا اسٹرٹیجک مذاکرات جلد واشنگٹن میں ہوں گے ، مذاکرات کی تاریخیں طے کی جارہی ہیں ۔
طالبان سےمذاکرات پرتسنیم اسلم نےکہا طالبان سے مذاکرات میں سعودی عرب کوئی کردار ادا نہیں کررہا ہے، دفترخارجہ نے پاک فوج پر بھارتی میڈیا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئےکہا کہ لائن آف کنٹرول پرکسی بھارتی فوجی کاسرقلم نہیں کیاگیا۔
بھارتی وزیراعظم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی، جب بھی آئیں خوش آمدید کہیں گے۔ بنگلہ دیش کی صورتحال کاجائزہ لے رہے ہیں ۔ تسنیم اسلم نے مزید کہا پرویز مشرف کیس میں کسی بھی بیرونی دباؤ کا علم نہیں ۔