اشتہار

پاک امریکہ تعلقات میں تسلسل نہیں ہے،خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِدفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں تسلسل نہیں ہے امریکہ ہم پر بھروسا نہیں کرتا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکہ گذشتہ بیس سال سے پاکستان پراعتبار نہیں کرتا، امریکہ سے تعلقات گہرے ہیں لیکن ان میں تسلسل کا فقدان ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کے وسیع تر مفاد میں فیصلے کر رہی ہےاور اب جو معاہدے کئے جائیں گے وہ پاکستان کی ضرورت کے تحت کریں گے۔ پاکستان کو اپنے مفادات پہلے دیکھنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کہا کہ ان کی حکومت نے خلوصِ دل کے ساتھ خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا لیکن اسے پاکستان کی کمزوری سمجھا گیا ، ان کا کہنا تھا کہ بھارت پڑوسی ہے اور پڑوسیوں سے اچھے تعلقات رکھنا چاہتے ہیں لیکن برابری کی بنیاد پر۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ داعش کو شام کی حکومت کے خلاف استعمال کر نے کے لئے تشکیل دیا گیا تھا اور اب وہ پوری دنیا میں اسلام کی بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں