پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پاکستان بمقابلہ زمبابووے: قذافی اسٹیڈیم میں آخری میچ کا میلہ سج گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کے درمیان تیسرے ون ڈے کا معرکہ لگنے میں کچھ ہی دیرباقی ہے شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم پہنچ چکی ہے اورمیچ سے پہلے عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے۔

آج اتوار کے روز شام چار بجے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے کچھ دیر بعد شروع ہوگا، قومی ٹیم کو سیریزمیں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ٹی ٹوئنٹی میں وائٹ واش کے بعد شاہینوں نے ون ڈے سیریزمیں بھی وائٹ واش کے لئے نظریں جمالیں ہیں۔ آج کے میچ میں کامیابی گرین شرٹس کیلئے چیمپیئنزٹرافی میں شرکت کی امیدیں روشن کردے گی۔ میچ میں شکست کی صورت میں قومی ٹیم کو رینکنگ میں دو پوائنٹس کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔

دوسرے میچ کے بعد دونوں ٹیموں نے ہفتے کے روز پریکٹس کی بجائے آرام کیا۔ قومی ٹیم میں آخری میچ کیلئے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔ بینچ پربیٹھے کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ پرپہلی بار ون ڈے کھیلنے کا موقع دیاجائے گا۔ احمد شہزاد، محمد رضوان اور جنید خان پہلی بارپچاس اوورز کے فارمیٹ میں ہوم گراؤنڈ پران ایکشن ہوں گے۔

مہمان ٹیم کے کپتان ایلٹن چگمبورا پر پابندی اور کریگ اروین کی انجری کی باعث زمبابوے کے پاس ٹیم میں چھیڑ چھاڑ کے زیادہ مواقع نہیں اس کے باوجود مہمان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق چار بجے شروع ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں