گال : گال ٹیسٹ میں فتح سمیٹنے کیساتھ ہی پاکستان سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے۔
پاکستان نے سری لنکا کو ہوم گراؤنڈ پر پچھاڑ دیا، سری لنکا کی سرزمین پر یہ کامیابی نو سال کے بعد شاہینوں کو ملی، اس فتح کیساتھ ہی پاکستان سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی اور بھارتی سورماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ایشیائی ٹیموں کے ٹیسٹ میچز ریکارڈ میں پاکستان تین سو نوے مقابلوں میں سے ایک سو تئیس میں فاتح رہا، جو بھارت سے بہتر ہے، بھارتی ٹیم چار سو اٹھاسی میچز میں سے ایک سو بائیس مقابلوں میں فاتح رہی۔
- Advertisement -
سری لنکا کا نمبر تیسرا ہے، جس نے دوسوچھتیس میں سے اکہتر میچ جیتے اور چوتھے نمبر پر بنگلہ دیش ہے جو اب تک اکیانوے ٹیسٹ کھیلتے ہوئے صرف سات میں فاتح رہی۔