اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان کا لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پرفائرنگ پراحتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ پر پاکستان نے پاک بھارت یواین فوجی مبصر گروپ کے سامنے احتجاج کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کی دو روز سے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں چار شہری شہید جبکہ چھبیس زخمی ہوگئے۔

پاکستان نے یو این فوجی مبصرگروپ کے سامنے بھارتی جارحیت پر احتجاج کیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی مبصر گروپ کا وفد جلد متاثرہ علاقےکا دورہ کرے گا، پریس ریلیز کے مطابق ایل اوسی پر دو روز کی فائرنگ میں چھ  شہری زخمی ہوئے۔

- Advertisement -

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ صبح ساڑھے دس تک جاری رہی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں