پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آج دو سابق صدور کو ایک ہی روزعدالتوں کا سامنا ہے۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار دو سابق صدر دو مختلف عدالتوں کا سامنا کریں گے، سابق صدر زرداری کو آج نیب عدالت میں پیش ہونا ہے، سابق صدر زرداری عدالت میں پیشی کے لئے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔
دوسری طرف سابق صدر پرویز مشرف کا معاملہ بھی خصوصی عدالت میں تیزی سے چل رہا ہے، ان کی میڈیکل رپورٹ پر فیصلہ آج متوقع ہے ساتھ ہی ساتھ اس درخواست پر فیصلہ متوقع ہے کہ کیا انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔
آج دونوں سابق صدور کا مقدمہ ہوگا، ایک صدر سے صدارت کی کرسی دوسرے صدر کو ملی تھی یعنی پرویز مشرف کے بعد صدر منتخب ہوئے تھے، لیکن آصف علی زرداری نے یہ کرسی الیکشن جیت کر حاصل کی تھی، اب دونوں صدور کو عدالتوں کا سامنا ہے اور دونوں کے مخالف نواز شریف براجمان اقتدار کی کرسی پر ہیں۔