جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستانی ناول پربالی ووڈ کا فلم بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

 

بالی ووڈ کے فلم سازوں پاکستانی صحافی صبا امتیاز کے پہلے ناول ’کراچی یو آر کلنگ می‘ پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بالی وڈ کی جلد ہی ریلیز ہونےوالی فلم ’ایئرلفٹ‘ کے فلمساز اس ناول پر فلم بنائیں گے، ایئرلفٹ میں اکشے کمار اور نمرت کور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

- Advertisement -

پاکستانی صحافی کا یہ پہلا ناول ہے اور اور ان کا اسکے بارے میں کہنا ہے کہ ’یہ ایک خالی شہر کی مزاحیہ داستاں ہے‘۔

فلم کی شوٹنگ اس سال کے اختتام تک شروع ہوجائے گی اور صبا امتیاز اسکرین پلے لکھنے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

ناول کی کہانی عائشہ خان نامی ایک نوجوان لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کہ آزاد خیال ہے اور اپنے ملک کے قدامت پسند معاشرے کی مخالف ہے۔

فلم ساز اس فلم میں عائشہ خان کا بولڈ کردار ادا کرنے کے لئے ایک نوجوان ایکٹریس تلاش کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں