پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے لاہور میں اپنی فیملی کے ساتھ مصروف دن گذارا، سید علی ہجویری المعروف داتاگنج بخش کے مزار پر حاضری دی اور واہگہ بارڈر پر رینجرز کی پریڈ دیکھی۔
عامر خان اپنی فیملی کے ساتھ داتا دربار پہنچے جہاں انھوں نے دربارپر حاضری کے ساتھ ساتھ اپنے اگلے مقابلے میں کامیابی کے لئے دعا بھی مانگی ، عامر خان اپنے والدین ، بیگم اور بھائی کے ہمراہ واہگہ بارڈر پہنچے تو رینجرز کے جوانوں اور عوام نے انکا استقبال کیا ۔
عامرنے اس موقع پر واہگہ بارڈر پر رینجرز کی پریڈ کو بھی بہت پسند کیا اور کہا کہ پاک فوج کے جوانوں میں وہ خود کو بہت مضبو ط اور طاقتور محسو س کررہے ہیں، عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں باکسنگ کا بڑا ٹیلنٹ موجود ہے، پاکستانی باکسرز کی تربیت کیلئے وہ جلداپنی باکسنگ اکیڈمی کھولنے کے خواہش مند ہیں، عامر خان نے کہا کہ پاکستان پرامن اور خوبصورت ملک ہے جہاں انہیں ہمیشہ پاکستانی عوام سے بے حد محبت وپیار ملا۔