پشاور میں تبلیغی مرکز میں دھماکہ ہوا ہے جس مین اب تک 6 افراد جاں بحق اور پینتالیس کے قریب زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے چارسدہ میں واقع تبلیغی مرکز میں نمازِ مغرب کے دوران دوسری منزل پر ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کی آ واز دور دور تک سنی گئی۔
دھماکے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوئی اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کرنا شروع کیا ۔
اسپتال انظامیہ کے مطابق اب تک پینتالیس کے قریب زخمی لائے گئے ہیں جن مین سے چھ افراد دم تور چکے ہیں اور بیشتر کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے کے بعد مرکز کی انتظامیہ نے کنٹرول سنبھال لیا ہے اور کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے اور ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد نمازِ مغرب دوبارہ ادا کی گئی
بم ڈسپوزل اسکورڈ کے مطابق بم گھی کے ڈبے چھپایا گیا تھا۔ اور ایک ستون کے اُوپر رکھا گیا تھا ۔
ہسپتال انتظامیہ نے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے۔