اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پشاور: مسجد میں دھماکہ، 19افراد جاں بحق ، 50زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : حیات آباد میں پاسپورٹ آفس کے قریب امام بارگاہ مسجد میں ایک سے زائد دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 19افراد جاں بحق جبکہ 50افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زرائع کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں امام بارگاہ  کے قریب  ہوا، دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ آواز دور دور تک سنی گئی ، دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہے، دھماکہ کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ کی جگہ سے دھواں اٹھ رہا ہے، اور دھماکہ کے بعد شدید فائرنگ کی آوازیں  بھی سنی گئیں۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ امام بارگاہ میں دو دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے اور دھماکے کے بعد فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے، دھماکے کے زخمیوں کو حیات آباد میڈیکل کمپلیس منتقل کیاجارہا ہے، زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ پشاور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔


امدادی کاروائی کے مناظر


پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے، حملہ آروں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہیں جبکہ پاک فوج کے دستوں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

زرائع کے مطابق چار سے پانچ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ہیں، اسپتال زرائع کے مطابق کئی زخمیوں حالت تشویشناک ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

عینی شاہد کے مطابق نمازِ جمعہ ادا کی جارہی تھی کہ چھ سے سات دہشتگرد جو پولیس کی یونیفارم میں تھے، مسجد میں داخل ہوئے فائرنگ کرکے سیکیورٹی ختم کی اور دستی بم پھینکے، جس کے بعد نمازی زمین پر لیٹ گئے، پھر ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

زرائع کے مطابق حیات آباد امام بارگاہ پر 6 سے7 دہشت گردوں میں سے ایک دہشتگرد پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ۔


عینی شاہد کی اے آر وائی نیوز سےخصوصی گفتگو


 


دھماکے کے بعد مسجد کے اندورنی مناظر



صوبائی وزیراطلاعات مشتاق غنی کی اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو


وزیرِ اعظم ، صدر ممنون حسین اور دیگر سیاسی رہنماؤں کی مذمت

پشاور میں ہونے والے ہولناک واقع پر سیاسی اور مذہبی شخصیات نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نوازشریف نے حیات آباد کے امام بارگاہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے، صدر ممنون حسین نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیاں قوم کا عزم متزلزل نہیں کرسکتیں۔

پشاور دھماکے پر الطاف حسین کا کہنا تھا کہ دھماکا کرنیوالے انسان نہیں حیوان ہیں، تحریکِ انصاف کے چئیرمین عمران خان نے امام بارگاہ میں دھماکے کی شدید مذہمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے حضور سجدہ ریز مسلمانوں کا قتل انتہائی افسوسناک ہے ۔

امیر جماعت اسلامی،اسپیکر قومی اسمبلی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی پشاور امام بارگاہ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کی کارروائیاں قوم کا عزم کمزور نہیں کرسکتیں۔


آئی جی خیبر پختونخواہ کی میڈیا بریفنگ – حملے کی تفصیلات بتائیں



سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک خودکش حملہ آور مار گرایا



 حملہ آوروں نے اپنی گاڑی دھماکے سے تباہ کردی


یہ خبر لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کی جارہی ہے مسلسل اپ ڈیٹ حاصل کرتے رہیے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں