اشتہار

پشاور:ڈپٹی کمانڈنٹ کے قافلے پر خود کش حملہ، دو شہید متعدد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: حیات آباد کے علاقے میں ایک زورداردھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک اہلکارشہید جبکہ چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروزجمعرات پشاور کے علاقے حیات آباد میں وی آئی پی موومنٹ کے نزدیک دھماکہ ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے میں ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آرپی ملک طارق کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا، دھماکے کی نوعیت خودکش بتائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

تاحال موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  خود کش حملہ موٹر سائیک سوار گھات لگائے حملہ آور نے کیا، دھمالکے میں قافلے میں شامل پولیس وین کو نقصان کو پہنچا جس کے نتیجے میں دو اہلکارشہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

 دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی کمانڈنٹ ایف آرپی ملک طارق  بھی زخمی ہوئے ہیں  جنہیں اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے۔ ڈپٹیی کمانڈنٹ اپنے گھر سے دفترجارہے تھے۔

دھماکے کے بعد پشاور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں