پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

پنجاب میں بارشوں سے موسم خوشگوار، شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پنجاب میں موسم نے انگڑائی لےلی۔ شہریوں کےچہروں پرخوشی لوٹ آئی۔فیصل آباد۔ لاہور،ساہیوال سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں باران رحمت برس گئی۔

موسم نےرنگ بدلناشروع کردیا، کراچی والے بارش کیلئے دعائیں مانگ رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید گرمی کے بعد کہیں تیز ہوائیں کہیں مٹی کا طوفان کہیں رم جھم اور کہیں کھل کر بادل برسنے سے منظر نکھر گیا، اور روزہ دار عوام کے چہرے خوشی سے کھل اُ ٹھے۔

راولپنڈی اسلام آباد میں ہونے والی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، شیخوپورہ، مریدکے ، قصور، گجرات، گوجرانوالہ، جہلم، فیصل آباد، لیہ، ساہیوال ، ڈی آئی خان سمیت کئی شہروں میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔

ملتان اور گردو نواح میں تیز آندھی چلی جبکہ لاڑکانہ میں مٹی کا طوفان آیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

سرگودہا میں بھی بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا ہے ، گرمی اور لوڈشیڈنگ سے تنگ شہریوں نے چائے کے ہوٹلوں اور ڈھابوں کا رخ کیاہے،اور شہری موسم سے لطف اندوزہورہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں