جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

پولیس مقابلے کے بعد اسلحہ وموٹرسائیکلوں سے بھرا ٹرک برآمد، 2 ملزمان ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : حب کے قریب پولیس مقابلہ میں دو ملزمان مارے گئے،  پولیس نے اسلحہ ، دستی بم اور مسروقہ موٹرسائیکلوں سے بھرا ٹرک برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ناردرن بائی پاس کے قریب موجود پولیس اہلکاروں نے کچے کے راستے سے جانے والے ایک ٹرک کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے ٹرک نہیں روکا،اور رفتار مزید تیز کردی۔

تعاقب کے بعد پولیس جب ٹرک کے قریب پہنچی توٹرک میں سوار ملزمان کی جانب سے پولیس پارٹی پرفائرنگ کی گئی۔

پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان مارے گئے جبکہ دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاکر پہاڑی راستوں سے فرار ہوگئے۔

ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوا ہے، ملزمان کے قبضے سے ملنے والے ٹرک میں کراچی کے مختلف علاقوں سے چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں