منڈی بھاؤالدین میں وین اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور خواتین اور بچوں سمیت آٹھ سے زائد مسافر زخمی ہوگئے۔
مسافر وین منڈی بھاؤالدین کے نواحی گاؤں بوسال سے لاہور جارہی تھی کہ پھالیہ لک گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے بعد وین میں آگ لگ گئی، جس سے سات افراد موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے، امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔