کراچی: پی آئی اے کا عمرہ آپریشن بدانتظامی کے باعث بری طرح سے ناکام ہوگیا ہے، کراچی لاہور اور اسلام آباد سے عمرہ پروازوں کی تاخیر سے روانگی اور جدہ اور مدینہ میں تاخیر سے پہنچنے پر سعودی ایوی ایشن نے نوٹس لے لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سعودی ایوی ایشن کی جانب سے پروازوں سے متعلق شیڈول کو درست کرنے کے حوالے سے متعدد بار نوٹس بھی دیئے گئے تاہم پی آئی اے کا عمرہ آپریشن بدستور بدنظمی کا شکار رہا۔
جس پر سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے پر پانچ لاکھ ریال کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ لاہور سے اکتیس دسمبر کوجدہ پہنچنے والی پرواز پی کے7547چوبیس گھنٹے کی تاخیر کے بعد جب سعودی عرب پہنچی تو سعودی ایوی ایشن نے اس پرواز پر بھی دس ہزار ریال کا جرمانہ عائد کردیا تھا۔
دوسری جانب پی آئی اے کا سعودی لیبر قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کنٹریکٹ ملازمین کو چار ماہ گزرنے کے باوجود تنخواہ ادا نہیں کی گئی، کنٹریکٹر ملازمین نے جدہ ، مدینہ، ریاض اور دمام میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔
جدہ اور مدینہ میں عمرہ آپریشن متاثر ہونے کی وجہ سے سعودی ایوی ایشن کی جانب سے لاکھوں روپے ریال کے جرمانے بھی عائد کئے گئے ہیں۔