کراچی : قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کا اندرون وبیرون ملک آپریشن 90 فیصد بحال ہوگیا، پی آئی اے آج 61 پروازیں آپریٹ کرے گی، جس مین بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے ) کا متاثرہ فلائٹ آپریشن ایندھن کی فراہمی کے بعد بحالی کی طرف گامزن ہے ، پی آئی اے کی آج 61 پروازیں آپریٹ کی جا رہی ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ پی آئی اے کا اندرون و بیرون ملک آپریشن90فیصد بحال ہواہے، بدھ کو 51 پروازوں کے ذریعے مسافروں کی آمد وروانگی ہوئی تھی، پروازوں میں بیشتر تعداد بین الاقوامی فلائٹس تھی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق چھوٹے سیکٹرکی پروازوں کی روانگی بھی ممکن بنائی گئی ہے۔
گذشتہ روز پی آئی اے مجموعی طور پر اندرون و بیرون ملک 51 پروازیں آپریٹ کی گئیں، ترجمان کے مطابق اندرون ملک کے دورافتادہ مقامات گلگت،اسکردو اور کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں بھی آپریٹ کی گئی جبکہ پی آئی اے کی کراچی کوئٹہ پروازیں 8 دن بعد بحال ہوئیں تاہم کچھ پروازیں منسوخ کردی گئیں تھیں۔