تازہ ترین

پی ٹی آئی کا کراچی جلسہ، ایم کیو ایم کے ساتھ مک مکا ہے، پرویزرشید

اسلام آباد: پرویزرشید کا کہنا ہے کہ عمران خان جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کے منصوبے بنارہے ہیں اور ان کا کراچی کا جلسہ ایم کیو ایم کے ساتھ مک مکا ہے۔

وفاقی وزیراطلاعلات پرویزرشید کا کہنا تھا کہ عمران خان دنیا کو یہ تاثر دے رہے ہیں کہ پاکستان میں لاقانونیت ہے۔ جس سے دوست ممالک کےسربراہ بھی پاکستان میں آنےسے ہچکچا رہے ہیں، وہ خود بجلی کے بل کو نذر آتش کرتے،ٹیکس نہیں دیتے لیکن قانون کا پرچار کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا دھرنا آپریشن ضرب عضب اور سیلاب متاثرین سے توجہ ہٹانے کی سازش ہے، خیبرپختوانخوا میں انقلاب تو نہ لا سکے نیا پاکستان کیسے بنائیں گے، انہوں کہا کہ عمران خان ملک میں صرف انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں اور ان کا کراچی کا جلسہ ایم کیو ایم کے ساتھ مک مکا ہے۔

Comments

- Advertisement -